i معیشت

رواں مالی سال کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں 17فیصد اضافہ ہواتازترین

April 27, 2023

رواں مالی سال 2022ـ23ء کے نو ماہ کے دوران ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کی برآمدات کے مقابلے میں 17.78 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک نے جولائی تا مارچ 2022ـ23ء کے دوران 306.11 ملین امریکی ڈالر کے کھیلوں کے سامان برآمد کیے جبکہ جولائی تا مارچ 2020ـ21ء کے دوران 259.904 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 17.78 فیصد اضافہ ہواکھیلوں کی مصنوعات میں سے، فٹ بال کی برآمدات میں 33.67 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال 132.935 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں سال کے دوران 177.694 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دستانے کی برآمدات گزشتہ سال کے 56.702 ملین امریکی ڈالر سے کم ہوکر رواں سال کے دوران 52.432 ملین امریکی ڈالر تک گر کر 7.53 فیصد کم ہوگئیں۔اسی طرح کھیلوں کے دیگر سامان کی برآمدات گزشتہ سال 75.984 ملین امریکی ڈالر سے 8.14 فیصد بڑھ کر 70.267 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔سال بہ سال کی بنیاد پر، کھیلوں کے سامان کی برآمد میں مارچ 2023 ء میں 14.12 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔مارچ 2023 ء میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات 35.953 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ مارچ 2022 ء میں 31.504 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات تھیں۔زیر جائزہ مدت کے دوران فٹ بال اور دیگر تمام کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب 21.07 اور 23.69 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دستانے کی برآمدات میں 17.91 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔دریں اثنا، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، مارچ 2023 کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 26.81 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ فروری 2023 میں 28.352 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں، پی بی ایس کے اعداد و شمار نے انکشاف کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی