i معیشت

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدن میں میں 6.2 بلین روپے اضافہ، 8.3 بلین روپے ہو گئیتازترین

March 18, 2023

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 6.2 بلین روپے سے بڑھ کر 8.3 بلین روپے ہو گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال22 کے 1.4 بلین روپے سے بڑھ کر مالی سال23 میں 1.9 بلین ہو گیاجو چوتھی سہ ماہی میں کمائے گئے 2.3 بلین روپے سے کم تھا۔ خالص منافع مالی سال 22 میں 480 ملین کے مقابلے میں 585 ملین روپے رہا۔ کمپنی کو مالی سال22 میں 578 ملین روپے کا خالص نقصان ہوا۔ مالی سال23 کے لیے خالص منافع کا مارجن 7.04فیصدرہاجو پچھلی سہ ماہی سے بہتر تھا۔ آپریشنل کارکردگی کی وجہ سے بہتر مارجن حاصل کیے گئے۔ پاینیر سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی مالی سال 22 میں کل 31 بلین روپے تھی جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ تھی۔ کمپنی نے مالی سال 21 میں 4 ملین روپے سے مالی سال 22 میں اپنے مجموعی منافع میں 7 بلین روپے کا اضافہ بھی دیکھا۔ یہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران سب سے زیادہ بھی تھا۔ ٹیکس کے بعد کا منافع مالی سال 21 میں 1.9 بلین روپے سے کم ہو کر مالی سال 22 میں 1 بلین روپے رہ گیا۔

کمپنی آنے والے مہینوں میں نئی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور امید ہے کہ درمیانی فرق کو کم کیا جائے گا۔ گھروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع ہوتے ہی طلب اور رسدبڑھ جائیگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ایندھن اور دیگر ان پٹ لاگت، ترقیاتی منصوبوں پر حکومتی فنڈنگ میں کمی، نیشنل گرڈ ٹیرف اور پالیسی ریٹ میں اضافے سے سیمنٹ سیکٹر کی کارکردگی منفی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ بہر حال ان تمام رکاوٹوں کے باوجودکمپنی کی انتظامیہ شیئر ہولڈر کی قدر کو بہتر کرتی رہے گی ۔کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو پاینیر سیمنٹ لمیٹڈ کے حریف تصور کیا جاتا ہے۔کمپنی پروفائلپاینیر سیمنٹ کی مصنوعات میں عام پورٹ لینڈ سیمنٹ اور سلفیٹ مزاحم سیمنٹ شامل ہیں۔ عام پورٹ لینڈ سیمنٹ ہر قسم کے کنکریٹ کی تعمیر سمیت ساختی کام میں استعمال ہوتا ہے۔ سلفیٹ مزاحم سیمنٹ استعمال کیا جاتا ہے جہاں سلفیٹ نمکیات مٹی میں یا نمکین پانی میں موجود ہوں۔ کمپنی کے پاس تقریبا 12 میگاواٹ ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹ اور 24 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبے کمپنی کے اہم بازار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی