i معیشت

پھلوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 3.56فیصد اضافہتازترین

August 01, 2023

پھلوں کی برآمدات میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3.56فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 3.56فیصد اضافہ ہوا ہے۔جون 2022 کے دوران 9.78 ارب روپیکے پھل برامد کیے گئے جبکہ جون 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 10.13ارب روپے رہا۔ اس طرح پھلوں کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 3.56فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی