i معیشت

پاکستان میں انارکا زیرکاشت رقبہ 13493ہیکٹرزاور سالانہ پیداوار ساڑھے 6ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے، ماہر زراعتتازترین

April 08, 2023

ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)نے کہا ہے کہ پاکستان میں انارکا زیرکاشت رقبہ 13493ہیکٹرزاور سالانہ پیداوار ساڑھے 6ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ باغبان بیدانہ' میٹھا'قندھاری'جھالاری' ترش'علی پور اقسام کا انارکاشت کرکے شاندار فصل حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 100گرام انارمیں 70گرام کیلریز' 6.1ملی گرام وٹامن سی' 3ملی گرام کیلشیم'17,17گرام کاربوہائیڈریٹ'0.30ملی گرام آئرن'8ملی گرام فاسفورس'0.12ملی گرام زنک'259ملی گرام پوٹاشیم'3ملی گرام میگنیشیم'0.6ملی گرام فائبرہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انارکی زیادہ ترکاشت لورالائی' قلات'کوئٹہ'پشاور' ڈیرہ اسماعیل خان' تحصیل علی پور'ضلع مظفرگڑھ' مری' چوآسیدن شاہ'کشمیرمیں کی جاتی ہے تاہم یہ دیگر علاقوں میں بھی آسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی