i معیشت

پاکستان میں آرائشی پتھر سرپینٹائن کے وسیع ذخائر موجودتازترین

August 16, 2022

پاکستان میں آرائشی پتھر سرپینٹائن کے وسیع ذخائر موجود ہیں،عالمی منڈی میںقیمت 2 سے 20 ڈالرفی کیرٹ ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سرپینٹائن پتھرپاکستان میں اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ عالمی سرپینٹائن مارکیٹ میں 2026 تک 77 ملین ڈالر ہو جائے گی ۔ اس کی قیمت 2 سے 20 ڈالرفی کیرٹ تک ہوسکتی ہے۔ سرپینٹائن کی قیمت میں رنگ اور معیار اہم عوامل ہیںاور اسے آسانی سے تراشاجا سکتا ہے۔ بہت سے فن تعمیر اور صنعتی ایپلی کیشنز میں سرپینٹائن کو تھرمل اور برقی موصل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سرپینٹائن کنکریٹ ایک بہتر ری ایکٹر کے طور پر تیز رفتار نیوٹران شیلڈ فراہم کرتا ہے۔ یہ زیادہ تر نوادرات، ٹائلیں، کچن ٹاپس اورریلوے بلاسٹ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ ذہنی اور جذباتی عدم توازن، ذیابیطس، ہائپوگلیسیمیا، کیلشیم اور میگنیشیم کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔ گلوبل مائننگ کمپنی میں پرنسپل جیولوجسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں سابق جنرل منیجر جیولوجی محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ زہر کے تریاق کے طور پر اس کے بارے میں کہانیاں سننے میں دلکش ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی حقیقت دریافت نہیں ہوئی۔

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شاہین خلیل نے بتایا کہ سرپینٹائن ایک آرائشی پتھر ہے جو پاکستان میں اتھل، بیلہ، وڈھ، نال، سونارو، خانوزئی، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، راس کوہ، وسطی بلوچستان، شمالی وزیرستان، مہمند، باجوڑ، درگئی، شانگلہ، بشام، خوازہ خیلہ، دیر، سپت، تورا تیگہ، گلگت بلتستان، چلاس، ترمک، تورنالہ اورتیراہ میںپایا جاتا ہے جو بہت سے رنگوں میں دستیاب ہے۔ ماہر ارضیات اور کان کن عمران بابر نے کہا کہ سرپینٹائن الٹرامافک چٹانوں کی ایک تبدیل شدہ شکل ہے جسے ڈونائٹ ،اولیونائٹ اور پیریڈوٹائٹ کہتے ہیں اور اس میں بہت زیادہ تانبا، نکل، لوہا اور دیگر عناصر ہوتے ہیں۔ نیو جیڈ دراصل ہلکے سبز سرپینٹائن کی ایک قسم ہے۔ اس نے اپنی ظاہری شکل اور جیڈ سے مابعدالطبیعاتی مماثلتوں کی وجہ سے اپنا نام کمایا۔ ماہر جیمولوجسٹ اور کان کن ذاکر اللہ نے زہروں کے خلاف تریاق کے طور پر استعمال ہونے والے ناگ کے افسانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسے مہلک زہروں کے خلاف شفا بخش پتھر سمجھنا عقل سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہاکہ اچھی آمدنی حاصل کرنے کے لیے سرپینٹائن اور دیگر تمام قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کی کان کنی اور قیمت میں اضافہ ضروری ہے اور سرکاری سطح پر، کان کنی، لیپیڈیری، اور ویلیو ایڈیشن کی جدید ترین تکنیکوں کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی