i معیشت

ویوز کوآپریشن لمیٹڈ کو سال 2023 کی پہلی ششماہی میں فروخت اور خالص منافع میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا: ویلتھ پاکتازترین

September 05, 2023

ویوز کوآپریشن لمیٹڈ کو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں جاری کیلنڈر سال 2023 کی پہلی ششماہی میں فروخت اور خالص منافع میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ کمپنی کی خالص فروخت 2.94 بلین روپے تک گر گئی جو 7.14 بلین روپے تھی۔ یہ کمی خام مال کی فراہمی میں کمی کا نتیجہ ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے اخراج کو روکنے کے لیے سخت درآمدی اقدامات کیے گئے تھے۔ اس طرح کمپنی نے گھریلو وسائل کی طرف رخ کیاجس کے نتیجے میں سامان کی پیداوار کم ہوئی۔ کمپنی کا مجموعی منافع، جو کہ آمدنی اور فروخت شدہ سامان کی قیمت کے درمیان فرق ہے 1.47 بلین روپے سے کم ہو کر 760.9 ملین روپے رہ گیاجو کہ 48.5 فیصد کی کمی ہے۔ اس کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کو اپنے بنیادی آپریشنز سے متعلق بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا کرنا پڑا، جیسے کہ آلات کے پرزوں کی قیمتوں میں اضافہ، جس نے آمدنی میں اضافہ کو دبا دیا۔ کمپنی کے مجموعی منافع میں 169.01 ملین روپے سے 438.6 ملین روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ اس کی وجہ معاشی چیلنجز اور مشکل مالیاتی ماحول ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سامان کی طلب اور رسد دونوں میں کمی واقع ہوئی۔ خالص منافع کا مارجن جو منافع کو محصول کے فیصد کے طور پر ماپتا ہے گر گیا ۔ یہ بڑھتی ہوئی لاگت، ٹیکس اور مارکیٹ کے حالات کی وجہ سے ہوا۔ کمپنی کی فروخت اور خالص منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی۔

خالص فروخت کو 58.3 فیصد کی گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا جو 3.8 بلین روپے سے 1.6 بلین ہو گیا جو اس مدت کے دوران کمپنی کی آمدنی پیدا کرنے کی طاقت میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ خام مال پر درآمدی پابندیوں کے نتیجے میںکمپنی کو اپنے مجموعی منافع میں 43.8 فیصد کی بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہ منافع 743.6 ملین روپے سے کم ہو کر 418.2 ملین ہو گیا۔ کمپنی کو سامان بنانے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ خام مال کی طرف جانا پڑا۔ مجموعی منافع کا مارجن 19.34فیصدسے بڑھ کر Rs26.10فیصدہو گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے اس مدت کے دوران فروخت ہونے والے سامان کی قیمت پر بہتر کنٹرول کا انتظام کیا۔ کمپنی کا خالص منافع 150.7 ملین روپے تک کم ہو گیا جو 331.1 ملین روپے تھا۔ فی حصص آمدنی 0.54 روپے تک گر گئی۔ کارپوریشن کی فی حصص آمدنی کے فیصد میں اضافے کا رجحان 2019 سے 2022 کے درمیان نمایاں اتار چڑھاو کو ظاہر کرتا ہے۔ویوز کارپوریشن کو پاکستان میں اب منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ پہلے ویوز سنگر پاکستان لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ فرم گھریلو صارفین کے آلات کے ساتھ ساتھ دیگر ہلکی انجینئرنگ مصنوعات کی خوردہ فروشی اور تجارت کا ایک مینوفیکچرر اور اسمبلر ہے۔ گھریلو آلات میں ایئر کنڈیشنر، ڈیپ فریزر، مائیکرو ویو اوون، فریج، واشنگ مشین، سلائی مشین، واٹر ڈسپنسر اور واٹر ہیٹر شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی