نیپرا نے افغانستان اور دیگر ممالک سے کوئلے کی خریداری کیلیے حالیہ منظور شدہ گائیڈ لائنز پر عوامی سماعت مکمل کرلی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے افغانستان اور دیگر ممالک سے کوئلے کی خریداری کیلیے حالیہ منظور شدہ گائیڈ لائنز پر عوامی سماعت مکمل کی جس کا مقصد سٹیک ہولڈرز سے تجاویز حاصل کرنا تھا تاکہ آن سپاٹ کوئلے کی خریداری کو بہتر کیا جائے اور مزید مسابقت پیدا کی جائے۔ سماعت کا مقصد آئی پی پیز اور کول سپلائر زکرنے کی جانب سے منظور شدہ گائیڈ لائنز میں اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنا تھا۔ اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات اور تجاویز کو نوٹ کیا اور اس کے مطابق جلد از جلد گائیڈ لائینز کو مزید بہتر کرنے کا کہا تاکہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے لیے مختلف ذرائع سے خریداری شروع ہو اور سستی بجلی کی پیداوار کوجلد از جلد یقینی بنایا جاسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی