i معیشت

مہنگی بجلی اور بڑھتی پیداواری لاگت نے ٹیکسٹائل ایکسپوٹرز کی کمر توڑ دیتازترین

August 05, 2023

ملک میں مہنگی بجلی اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت نے ٹیکسٹائل ایکسپوٹرز کی کمر توڑ دی ہے۔ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 7 ماہ کے دوران 2 ارب 39 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ کمی ہوئی۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مطابق 2023 کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 21 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔اپٹما کے مطابق سال سال 2022 کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 11 رب 48 کروڑ ڈالر تھی تاہم 2023 کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات 21 فیصد کمی سے 9 ارب 9 کروڑ ڈالر رہی۔برآمدات میں مسلسل 7 ماہ کمی کا سلسلہ برقرار رہا اور جون 2023 کے مقابلے جولائی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 11 فیصد کمی ہوئی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی