i معیشت

ملک و قوم کی تقدیر بدلنے والے منصوبوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان اکانومی واچتازترین

April 03, 2023

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے والے منصوبوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔نام و نمود کے لئے اربوں ڈالر کے قرضے لے کر غیر ضروری میگا پراجیکٹس بنائے جاتے ہیں جس سے سیاستدانوں کو فائدہ اور ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔کئی دہائیوں سے ایسے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جن کے بارے میں عوام کو سبز باغ دکھایا جاتا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، پیداوار اور برامدات بڑھ جائیں گی، مہنگائی بے روزگاری اور تمام قرضے ختم ہو جائیں گے اور پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گامگر ان منصوبوں سے سیاستدان اور انکے قریبی بیوروکریٹ مزید خوشحال ہو جاتے ہیںجبکہ ملک اور عوام بدحال ہو جاتے ہیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی اور مالی مفادات کے حصول کے لئے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔سیاستدان اسی طرح کی لوٹ مار کے لئے پلاننگ کمیشن جیسے اداروں کو کمزور رکھتے ہیں اور اگر ضرورت پڑے توسڑکیں بنانے کے لئے ایک نیا ادارہ بھی بنا لیا جا تا ہے جس کے نا اہل ارباب اختیار ادارہ چلانا نہیں جانتے مگر سیاستدانوں کو خوش رکھنا انھیں آتا ہے جسکی وجہ سے یہ ادارہ ہر سال کئی سو ارب روپے کا نقصان کرتا ہے۔ ملک میں صنعتوں کا جال بچھانے والوں نے ملک کو قرضوں کے جال میں پھنسا دیا ہے۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دو ارب ڈالر تھی جبکہ سنگاپور جس کی آبادی پاکستان سے 42 گنا کم اور رقبہ 1093 گنا کم ہے میں92 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی کیونکہ وہاں قوانین کا احترام ہوتا ہے اور یہاں انھیں توڑنا فخر سمجھا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی