i معیشت

ملک میں سیمنٹ کی کھپت تیسری سہ ماہی میں 11فیصد کمیتازترین

April 14, 2023

ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں جاری مال سال کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر11فیصد کی کمی جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر83فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی(جنوری تا مارچ) کی مدت میں ملک میں 11.94ملین ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 13.31ملین ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں سیمنٹ کی کھپت میں تیسری سہ ماہی کے دوران سہ ماہی بنیادو ں پر5فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں سیمنٹ کی کھپت 12.49ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو تیسری سہ ماہی میں کم ہوکر11.84 ملین ٹن ہوگئی۔اعدادو شمار کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 10.53 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مد ت میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 12.06ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 1.31ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.25ملین ٹن تھا۔دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات میں سہ ماہی بنیادوں پر83فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی