ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 49فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ 2023 تک کی مدت میں ملک میں 21ہزار233یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 49فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 41ہزار603یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔مارچ میں ملک میں 2ہزار984یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 47فیصد کم ہے۔گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 5ہزار651یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 10فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں اے جی ٹی ایل کے 7ہزار458یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 53فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں اے جی ٹی ایل کے 15ہزار 737 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ایم ٹی ایل کے 21ہزار233یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مد ت کے مقابلے میں 47فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملت کے 25ہزار866یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی