ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر32فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مارچ بسوں اور ٹرکوں کے 3ہزار382یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4951یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ میں ملک میں 308یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مارچ کے 565یونٹس کے مقابلے میں 45فیصد کم ہے۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر53فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہیاعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ہینو پاک کے 762 یونٹس بسوں اورٹرکوں کی فروخت ریکار ڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہینو پاک کے 811یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس مدت میں ماسٹرکے 1012یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ماسٹر کے 1619یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جے اے سی کے 146یونٹس بسوں اور ٹرکو ں کی فروخت دیکھنے میں آئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جے اے سی کے 216یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں اسوزو کے 1462یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اسوزو کے 2305یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی