میزان بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر68فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ بینک کی طرف سے جاری کردہ مالیاتی بیان کے مطابق جنوری سے مارچ تک کی مدت میں میزان بینک کو15.44ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 68فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں میزان بینک کو9.18ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ پہلی سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 8.63 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 5.13 روپے تھی۔سہ ماہی بنیادوں پربینک کے منافع میں گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں میزان بینک کو16.31ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی