i معیشت

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو نئے ٹیوب ویل لگانے سے پہلے مناسب جگہ کے انتخاب کیلئے شعبہ انجینئرنگ سیزیر زمین پانی کا تجزیہ کروانے کی ہدایتتازترین

March 13, 2023

محکمہ زراعت نے زمینداروں، کاشتکاروں، کسانوں کو نئے ٹیوب ویل لگانے سے پہلے مناسب جگہ کے انتخاب کیلئے محکمہ زراعت کے شعبہ زرعی انجینئرنگ سے جدید آلات اورریزسٹیویٹی میٹرز کے ذریعے زیر زمین پانی کا تجزیہ کروانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت نے کہاکہ تجزیہ سے نہ صرف زیر زمین پانی کی کوالٹی بلکہ اس میں موجود نمکیات اور دیگر اجزاکا بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے جس کے باعث بور کے بعد کی کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے بچاؤ ممکن ہوسکتا ہے۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں نہری پانی کی کمی کی وجہ سے 50فیصد پانی کی کمی ٹیوب ویلوں کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت بنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زرعی انجینئرنگ کی ٹیمیں برقی آلات کی مدد سے زمین میں بور کیے بغیر زیر زمین میٹھا پانی تلاش کرتی ہیں جس سے کاشتکاروں کا بور کرنے کا خرچہ بچ جاتا ہے اور زمین کا تجزیہ نہ کروانے کی وجہ سے لگائے گئے ٹیوب ویل کے پانی سے زمین خراب ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ زیر زمین پانی کے موزوں ہونے کا تعین کرنے کیلئے تجزیہ سے گریز نہ کریں وگرنہ انہیں غلط جگہ پر بور کی صورت میں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی