i معیشت

مالی سال 2022ـ23کے دوران چائے کی درآمدات میںسالانہ بنیاد پر 11.20 فیصد کمی ،ادارہ شماریاتتازترین

July 26, 2023

چائے کی درآمد میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.20فیصد کمی ہوئی۔ادارہ برائے شماریات کے مطابق مالی سال 22ـ2021کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 23ـ2022 کے دوران چائے کی درآمدات کی مالیت کم ہوکر 556.043 ملین ڈالر رہی، مالی سال 22ـ2021کے دوران اس کی درآمدی مالیت626.195ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح مالی سال 22ـ2021کے مقابلے میں 23ـ2022 کے دوران چائے کی قومی درآمد میں بلحاظ مالیت70.152 ملین ڈالر یعنی 11فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب بلحاظ وزن چائے کی درآمدات 8.78 فیصد کی کمی سے دو لاکھ53 ہزار748میٹرک ٹن کے مقابلے میں دو لاکھ 31ہزار449میٹرک رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی