i معیشت

کٹلری کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17.29 فیصد اضافہتازترین

August 22, 2023

کٹلری کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 کے مقابلے میں جولائی 2023 کے دوران کٹلری مصنوعات کی برآمدات میں 17.29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جولائی 2022 کے دوران 1.04 ارب روپے کی کٹلری مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ جولائی 2023 کے دوران برا مدات کا حجم 1.22 ارب روپے رہا۔ اس طرح کٹلری کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 17.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی