i معیشت

کاشتکاروں کوگوڈی کرتے وقت ٹماٹر پانی میں گر کر ضائع ہونے سے بچانے کے لئے پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کر نے کی ہدایتتازترین

April 29, 2023

محکمہ زراعت نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15سے 20روز کے بعد پانی لگایا جائے اور ٹماٹر کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3مرتبہ مناسب گوڈی کر دی جائے تاکہ ٹماٹر کے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹر کے پودوں پر مٹی چڑھا دیں اور پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گر کر ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کے کاشتکار جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسداد کیلئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں اور اگر انہیں فصل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو اس سلسلہ میں فوری طور پر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی