i معیشت

کاشتکاروں کوگندم کی کٹائی کیلئے ویٹ سٹرا چاپر استعمال کرنے کی ہدایتتازترین

April 07, 2023

محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں، کسانوں، ذمینداروں کو ہدائت کی کہ ماحولیاتی آلودگی، زیر زمین حشرات کو مرنے سے بچانے، ز مینی درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث نامیاتی مادوں کا ضیاع روکنے کیلئے فصل کے اچھی طرح پک کر تیار ہونے پر گندم کی کٹائی کے بعد ناڑ کو آگ لگانے سے گریز کیاجائے اور اراضی کو نئی فصل کی کاشت کیلئے تیا رکرنے کی غرض سے ویٹ سٹرا چاپر کو استعمال میں لایا جائے جو کمبائن ہارویسٹر کے استعمال کے بعد ناڑ کو اکٹھا کر کے بھوسہ بنانے کے بعد ٹرالی میں منتقل کر دیتی ہے۔محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود نیبتایاکہ گندم کے کاشتکاروں سے کہا کہ حکومت نے فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب کے کئی دیگر اضلاع میں ویٹ سٹرا چاپر ز کے مقامی انڈسٹری کے توسط سے کرایہ پر فراہمی کے بھی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کمبائن ہار ویسٹر ز سے گندم برداشت کرنے کے بعد ویٹ سٹرا چاپر کے استعمال سے بھوسہ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہارویسٹر کے استعمال سے گندم کی کٹائی وگہائی کے دوران نقصان کی بچت کے علاوہ 15فیصد سے زائد اضافی پیداوار بھی حاصل ہوتی ہے اور ناڑ کو آگ لگانے سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی کٹائی فصل پوری طرح پکنے پر کریں۔انہوں نے کہا کہ موزوں وقت سے پہلے کٹائی کی صورت میں دانے سکڑ جاتے ہیں جبکہ کٹائی میں غیر ضروری تاخیر کی صورت میں دانوں کا کھیت میں جھڑجانے کا اندیشہ ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ کٹائی سے پہلے غیر معمولی بارش ہونے پر گندم کے کھیتوں میں پانی کے فوری نکاس کا بندوبست کریں جبکہ بارش کی صورت میں کٹائی روک دی جائے اور موسم بہترہونے تک دوبارہ کٹائی نہ کریں۔کٹائی کے موقع پر ضروری مشینری کوتیاررکھیں۔انہوں نے کہاکہ فصل کی باقیات کوہرگز نہ جلائیں۔ڈائریکٹرزراعت نے کہا کہ ذخیرہ کرنے سے پہلے گندم کو اچھی طرح خشک کرلیں اور دانوں میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔گوداموں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی