i معیشت

جانوروں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے پھپھوندی زدہ روٹی کا ٹکرا کھلانے سے اجتناب کریں،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاکتازترین

July 10, 2023

ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آبادڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹرحیدر علی نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور انہیں پھپھوندی زدہ روٹی کا ٹکرا کھلانے سے مکمل اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرم مرطوب آب وہوا کے باعث جانور مختلف اقسام کی وبائی اور متعدی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس سے ان کی قوت مدافعت بھی کم ہو جاتی ہے جس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ موسم برسات میں جانوروں کو بجلی کے کرنٹ سے بچانے کیلئے الیکٹرک پولز کے ساتھ ہر گز نہ باندھیں۔انہوں نے کہا کہ اس موسم میں جانوروں میں گل گھوٹو کے مرض پھیلنے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی ویکسینیشن کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے عملے کو ادویات اور ویکسین وافر مقدار میں فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات جانوروں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں قریبی مرکز سے رابطہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی