ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر7.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.322 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجواپریل کے مقابلہ میں 7.1 فیصدزیادہ ہے، اپریل میں ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات کاحجم 1.233 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو15.03 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.7 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 17.62 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں رواں سال مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر19.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ سال مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.642 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا جو رواں سال مئی میں 1.321 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی