i معیشت

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام ''راست'' استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد25.8ملین تک پہنچ گئیتازترین

April 18, 2023

سٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام ''راست'' استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد25.8ملین تک پہنچ گئی۔یہ بات سٹیٹ بینک آ ف پاکستان کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی اوردوسری سہ ماہی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر راست سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 25.8ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ راست کے ذریعے 578.6ارب روپے کا لین دین ہوا۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ای بینکنگ لین دین میں 4.1فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی تاہم قدر میں 5فیصد کی کمی ہوئی۔مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ایک بینکنگ نمو کی شرح میں 12.6فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی سے لے کر اب تک موبائل فون اور انٹرنیٹ بینکنگ میں 21فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکنگ کے لین دین میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 11فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ پی او ایس (پوائنٹ آف سیل) ٹرمینلز کے استعمال کی نمو کی شرح 3.8فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، مالی سال کی دوسری سہ ماہی تک پی او ایس کی تعداد108899 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کیذریعے 493.2 ارب روپے کا لین دین ہوا۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر ملک بھرمیں اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 17ہزار547 تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی