i معیشت

گزشتہ ہفتے ملک کے مجموعی ذخائر میں 17کروڑ 31لاکھ ڈالر کی کمی ہوئیتازترین

October 07, 2022

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے ملک کے مجموعی ذخائر میں 17کروڑ 31لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13ارب 58کروڑ 88لاکھ رہ گئے،گزشتہ ہفتے بی ایس پی کے زرمبادلہ ذخائر میں 10کروڑ 60لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،اسٹیٹ بینک کے مطابق بی ایس پی کے زرمبادلہ ذخائر 7ارب 89کروڑ 98لاکھ ڈالر رہ گئے،کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 6کروڑ 70لاکھ ڈالر کمی ہوئی،کمرشل بینکوں کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 5ارب 68کروڑ 90لاکھ ڈالر رہ گئے،گزشتہ ہفتے پاکستان نے بیرونی قرض اور یورو بانڈ کی ادائیگیاں کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی