i معیشت

گرمی میں اضافے کے باعث جانوروں کو خشک چارے کے ساتھ تازہ چارہ اور نمک ومنرل مکسچردیا جائے،محکمہ لائیو سٹاکتازترین

April 27, 2023

محکمہ لائیو سٹاک نے گرمی میں بتدریج اضافے کے باعث جانوروں کو خشک چارے کے ساتھ تازہ چارہ اور محکمے کا تیارکردہ نمک ومنرل مکسچر دینے کی ہدایت کی ہے،اس سے جانوروں کی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھا جاسکے گا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹرحیدر علی خان نے فارمرز سے کہا کہ وہ مویشیوں کو گرمی سے بچانے کے لیے انہیں تازہ پانی کی فراہمی یقینی بنائیں اور ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کو خشک چارے کے ساتھ تازہ چارہ ملاکر دیا جائے، محکمے کا تیارکردہ نمک اورمنرل مکسچر بھی دیں جو ان کی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ جانوروں کو باندھنے کے لیے چھاؤں میں انتظام کیا جائے اور شام کے وقت انہیں چرانے کے ساتھ ساتھ خوراک میں انمول ونڈا بھی شامل کریں۔انہوں نے محکمے کے افسران وسٹاف سے کہا کہ وہ فارمرز کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں اورموسم گرما کے آغا زکے باعث مویشیوں کی ڈی ورمنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ جانور بیماریوں سے پاک رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی