i معیشت

غذائی ضروریات اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرناہوں گے، ریحان الحقتازترین

August 08, 2023

پاکستان کسان بورڈ کے مرکزی رہنما میاں ریحان الحق نے کہا ہے کہ ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں، آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث یہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائے گی، تیزی سے بڑھتی آبادی کی غذائی ضروریات پو ری کرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرناہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے کی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنیاتی فصلات مستقبل میں بہترین غذائی پیداوار کی ضامن ہو سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی