i معیشت

فوجی فرٹیلائزر کو 2023 کی پہلی ششماہی میں بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑا،ویلتھ پاکتازترین

October 03, 2023

فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2023 کی پہلی ششماہی میں مجموعی اور خالص منافع میں بالترتیب 52 فیصد اور 245 فیصد کی زبردست کمی کا سامنا کیا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق امتیازی ٹیکس پالیسیوں، سخت مالیاتی اقدامات اور مروجہ معاشی چیلنجوں کے امتزاج، بشمول بلند افراط زر اور کرنسی کی قدر میں کمی نے 2023 کے بعد کی پہلی ششماہی میں کمپنی کے منافع کو اجتماعی طور پر نقصان پہنچایا۔ پہلی ششماہی میں 6.7 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 4.9 بلین روپے کا خالص نقصان ہوا۔ کمپنی کو 3.83 روپے فی حصص کا نقصان ہوا۔ کمپنی کی فروخت 70 کے مقابلے میں 66.7 بلین روپے رہی ۔کمپنی نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 2.2 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 5.4 بلین روپے کا خالص نقصان کیا۔ کمپنی نے مجموعی منافع اور خالص نقصان کا تناسب بالترتیب 7فیصد اور 17.2فیصد بنایا۔ کمپنی کی فروخت 24.7 بلین روپے رہی، مجموعی اور خالص منافع کا تناسب بالترتیب 21.7فیصد اور 6.6فیصد رہا۔ مالی کارکردگی دوسری سہ ماہی میں بہتر ہوئی۔ کمپنی نے اس سہ ماہی میں 35 ارب روپے کی فروخت پر 4.5 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 479 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ کمپنی نے مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب بالترتیب 13فیصداور 1.4فیصدبنایااور 0.37 روپے فی حصص کی آمدنی پوسٹ کی۔ مزید برآں مالی سال23 میں مجموعی اور خالص منافع میں بالترتیب 48فیصداور 73فیصدکی کمی واقع ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی