فوڈ سکورٹی، ماحولیاتی اثرات اور صنعتوں کی مستقل بنیادوں پر گروتھ کیلئے حکومتی سطح پر موسمی تبدیلی کے چیلنجز پر قابو پانا ہوگا۔ اس بات کا اظہار محترمہ روبینہ امجد صدر فیصل آباد وومن چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری نے ایک روزہ ورکشاپ ''Women in Sustainable Entrepreneurship- Sustainability 101''کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو کہ فیصل آباد وومن چیمبر ، Stimulus Private Limited اور فریڈرک نعمان فائونڈیشن کے تعاون سے فیصل آباد چیمبر کے بورڈ روم میں منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی مستقل بنیادوں پر گروتھ ، فوڈ سیکورٹی اور انسانی زندگی پر موسمی تبدیلی سے بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں بلکہ اس سے صنعتوں کیلئے بنیادی خام مال کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ریسورس پرسن محترمہ حنا وجاہت نے بتایا کہ Sustainabilityکا مطلب یہ ہے کہ بزنس کیلئے ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے جس سے اُس کے برے اثرات پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے اس موقع پر ESGکے اصولوں کے بارے میں شرکا کو بتایا کہ کس طرح دنیا میں برآمدات کیلئے ریگولیشنز ، انٹرنل اور لوکل پراجیکٹ فنانسنگ لمحہ با لمحہ تبدیل ہو رہی ہیں۔ اس لئے کاروبار کو اس سلسلہ میں مناسب طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔ محترمہ ابیہ حامد نائب صدر نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا جبکہ خواتین کی کثیر تعداد نے ٹریننگ ورکشاپ میں حصہ لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی