i معیشت

فیصل آباد،کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور قلت کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والی بھٹہ انڈسٹری دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکیتازترین

December 14, 2022

فیصل آباد میں کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور قلت کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والی بھٹہ انڈسٹری دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔اینٹوں کی پیدواری لاگت دو گنا بڑھ چکی ہے۔اینٹیں پکانے کے لئے کوئلہ دستیاب نہیں جس کی وجہ سے ضلع کے 600سے زائد بھٹوں میں سے 20فیصدبھٹے چل رہے ہیں انہیں بھی کوئلہ کی قلت کا سامنا ہے۔وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھٹہ سیکٹر کو آفت زدہ قرار دے کر مراعات کا اعلان کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ضلعی سینئر نائب صدر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن میاں فرمان،صدر سمندری روڈ چوہدری عارف گجر، حاجی اکرم پٹواری، ملک افتخار احمد نے سمندری روڈ کے بھٹہ مالکان کی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں نوید، چوہدری واجد گورایہ، زاہد سرویا، حاجی الیاس بلو، عمران رحمانی،میاں مجاہد، میاں شاہدمقبول، رمضان بلا چیئر مین، میاں غلام رسول، ملک برہان،یونس گجر،حاجی عمران،میاں کاشف،زاہد شاد، مٹھو ڈوگر،حاجی اسلم رحمانی، حاجی انوار اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔میاں فرمان نے کہا کہ کوئلہ کے علاوہ اینٹیں پکانے کے لئے کوئی آپشن نہین اور بارشوں،سیلاب کی وجہ سے کوئلہ نہیں مل رہا اگر ملتا ہے تو اس کی قیمت سونے کے بھاؤ ہے۔ملک کی تاریخ میں بھٹہ انڈسٹری پر اس سے برا وقت کبھی نہیں آیا۔اینٹیں کچی اینٹوں سے بھرے ہوئے ہین جبکہ لاکھوں اینٹوں کا اسٹاک بھی موجود ہے مگر مالکان کو کوئلہ نہیں مل رہا جس کی وجہ سے بھٹہ مالکان سخت مصیبت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکر ٹری پنجاب سے اپیل ہے کہ بھٹے کا کام چلنے دیا جائے اور سرکاری محکمہ جات کو پابند کیا جائے کہ کم از کم ایک سال تک کسی بھٹے کا چالان نہ کریں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی