i معیشت

فیصل آباد، پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹس میں 15 فیصد کمیتازترین

December 30, 2022

پاکستان کی مجموعی طور پر ایکسپورٹس میں 15فیصد کمی واقع ہوئی اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں 3فیصد کمی واقع ہوئی۔ یہی حال رہا تا ایکسپورٹس مزید 8فیصد تک گھٹ سکتی ہیں،حکومت نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے اربوں روپے کے ریفنڈز بلاجواز اور غیرقانونی طور پر روک کر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔سیلز ٹیکس رولز 2016کے تحت ریفینڈز پے منٹ آرڈرز جاری ہونے کے باوجود کلیمز کی ادائیگیاں روکناٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے لئے سخت تشویش کا باعث ہے۔ تیزی سے کم ہوتی ایکسپورٹس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کے لئے وزیر اعظم پاکستان بزنس کمیونٹی کو تسلیاں دینے کے بجائے ریفنڈز کی فوری ادائیگیوں کے احکامات جاری کریں۔چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے ٹیکسٹائلز ایکسپورٹس میں کمی کے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ داری حکومت کو قرا ر دیا۔ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ایکسپورٹس حکومت کی ترجیحات نہیں، اگر ایسا ہوتا تو حکومتی اعلانات کے باوجود ریفنڈز کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار نہ ہوتی۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اربوں روپے کے ایکسپورٹس &ریفنڈز کی ادائیگی فوری طور پر 10دن میں کرے تاکہ ایکسپورٹرز کی مالی دشواریاں کم ہو سکیں۔ علاوہ ازیں سیلز ٹیکس کی مد میں عرصہ دراز سے رُکے ہوئے ریفنڈز، کسٹم ریبیٹ کلیمز، DLTLکلیمز اور ودہولڈنگ کلیمز کو فوری ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں تاکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ریلیف مل سکے اور وہ اپنی مکمل قابلیت اور استعداد کے ساتھ ایکسپورٹس پر توجہ مرکوز رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی