i معیشت

فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری دوسرے وومن چیمبر ز کے ساتھ ملکر انٹر پرونشل پروگرام برائے وومن انٹر پرینوئرشپتازترین

January 26, 2023

فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری دوسرے وومن چیمبر ز کے ساتھ ملکر انٹر پرونشل پروگرام برائے وومن انٹر پرینوئرشپ ، کیپسٹی بلڈنگ ، ٹریننگ پروگرامز، سیمینارز اور غیر روایتی اشیاء کی ایکسپوزمنعقد کرے گاجس سے برآمدات ، خواتین کی کیپسٹی بلڈنگ اورکاروباری مسابقت کو فروغ دیا جا سکے گا۔ اس بات کا اظہار محترمہ روبینہ امجد صدر فیصل آباد وومن چیمبر نے کراچی وومن چیمبر کی صدر محترمہ مہرین الٰہی سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کئی ایک ایسی ایٹمز جن میں ہینڈی کراپٹس سر فہرست ہے اُن کی برآمد کو فروغ دے کر ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد وومن چیمبر اس ضمن میں ملکی سطح پر اس سال اپریل میں ایکسپو بھی منعقد کرے گا تاکہHandmade Itemsکو بیرون ملک روایتی اور غیر روایتی مارکیٹس میں برآمد کیلئے سہولت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں نہ صرف موجودہ وومن چیمبر کو مدعو کیا جائے گا بلکہ اُن چیمبرز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی جو ابھی قیام کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ہم اسلام آباد میں موجود غیر ملکی سفیروں کو بھی شرکت کی دعوت دیں گے تاکہ وومن پراڈکٹس کو غیر ملکی روایتی اور غیر روایتی مارکیٹس میں ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد وومن چیمبر نے وومن کلسٹرز ڈویلپمنٹ پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

اس ضمن میں ایم تھری علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹس میں ارزاں نرخوں پر 100ایکڑ لینڈ کیلئے کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وومن کلسٹر میں دوسرے صوبوں سے خواتین کو بھی اپنے یونٹ لگانے کیلئے دعوت دی جائے گی۔ اس موقع پر محترمہ مہرین الٰہی صدروومن چیمبر کراچی ایسٹ نے فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر محترمہ روبینہ امجد کی نیشنل اپروچ کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد وومن چیمبر کے پراجیکٹس کی تکمیل سے وومن ایمپاورمنٹ میں گرانقدر اضافہ ہوگا اور وہ اس سے کافی متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹر پرونشل ایکسچینج پروگرام سے وومن ایمپاورمنٹ کو نہ صرف فروغ حاصل ہوگا بلکہ ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرامز سے وومن انٹر پرینوئرز خاص طور پر نئے سٹارٹ اَپس بزنسز کو شروع کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ اس موقع پر محترمہ قراة العین چیئرپرسن Special Initiative نے فیصل آباد وومن چیمبر کے پراجیکٹس کی بریفنگ دی اور بزنس انکوبیشن سنٹر کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں خواتین کی کیپسٹی بلڈنگ اور کاروباری مسابقت میں فروغ کیلئے سمیڈا اور دوسرے گورنمنٹ اداروں کے اشتراک سے ٹیکنیکل ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی