محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت رواں ماہ کیوسط سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالی زیری طبی خواص رکھنے والا ایک انتہائی اہم ادوایاتی پودا ہے جس کے پتے اور جڑیں مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ کالی زیری کا بیج پیٹ کی مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے اس لیے کاشتکار اس کی کاشت وسط اگست سیشروع کر کے ستمبر کے پہلے ہفتہ تک مکمل کر تے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالی زیری کی کاشت کے لیے زمین کو 5سے6مرتبہ ہل و سہاگہ چلا کر اچھی طرح تیار کر لینا چاہیے اور اس کے لیے شرح بیج اڑھائی سے 3 کلو گرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ زمین کی ذرخیزی کے لیے 10سے12گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین میں اچھی طرح ملا دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت میں ڈیڑھ سے 2 فٹ کے فاصلے پر کھیلیا ں بنا کر ان کے سروں پر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں اور بروقت آبپاشی کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی