i معیشت

فٹ وئیرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر10 فیصدکی نموریکارڈتازترین

April 15, 2023

فٹ وئیرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر10 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک کی مدت میں فٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو109.90 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ وئیرز کی برآمدات سے ملک کو99.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، فروری میں فٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 14.72 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں13.03 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 11.94 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں فٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 155 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں لیدرفٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو 94.19 ملین ڈالرحاصل ہوئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں لیدرفٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 82.71 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔کینوس فٹ وئیرزکی برآمدات سے جاری مالی سال کے دوران ایک لاکھ 84 ہزار ڈالر حاصل ہوئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9 لاکھ 78 ہزار ڈالرتھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی