ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر49 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی2023 تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر705.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات کاحجم 474.95ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مئی 2023 میں دالوں کی درآمدات پر55.93 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو اپریل میں 59.46ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 39.78 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں دالوں کی درآمدات پر513 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی