i معیشت

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر دوبارہ تیزی رفتاری سے کام شروع کرنے کا خیر مقدم کررتے ہیں،ڈاکٹر خرم طارقتازترین

August 08, 2023

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر دوبارہ تیزی رفتاری سے کام شروع کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہاہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نئے منصوبو ںپر بھی کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات ہر مشکل وقت میں برقرار رہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا عملی اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6ماہ کے وقفے کے بعد پاکستان میں چینی سفیر کا تقرر بھی ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے باہمی اقتصادی روابط کو منصوبہ بنانے میں مد د ملے گی۔ ڈاکٹر خرم طارق نے چینی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں فیصل آباد چیمبر آنے کی بھی دعوت دی ہے تاکہ ایم تھری اور علامہ اقبال انڈسٹری اسٹیٹس میں چین کی طرف سے لگائے جانے والے صنعتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے جبکہ مزید چینی سرمایہ کاری کیلئے بھی راہ ہموار کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی