چین کی ٹیکسٹائل صنعت کی آمدن میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے مطابق سالانہ کم از کم 2 کروڑ یوآن (28 لاکھ 90 ہزار امر یکی ڈالرز) آمدن رکھنے والی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے اس عرصے میں 29.6 کھرب یوآن آمدن حاصل کی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.6 فیصد زائد ہے۔ اس عرصے میں ان کمپنیوں کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔جنوری تا جولائی کی مدت میں پرائمری ریٹیلرز کی مشترکہ فروخت 94.8 کھرب یوآن رہی جو ایک برس قبل سے 1.7 فیصد زائد ہے۔ ملک کی ملبوسات کی برآمدات 189.4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 12.4 فیصد زائد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی