i معیشت

چین میں خدمات کے تجارتی میلے میں 134 مالیاتی و کاروباری ادارے شرکت کرینگےتازترین

August 13, 2022

چین میں خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی میلہ 2022(سی آئی ایف ٹی آئی ایس)کے دوران مالیاتی خدمات کی موضوعاتی نمائش میں شرکت کیلئے چین اور بیرون ملک سے مجموعی طورپر 134 مالیاتی و کاروباری اداروں نے اپنا اندراج کروا لیا ہے۔ڈیجیٹل فنانس سمیت چھ موضوعات کیلئے 14 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط مالیاتی خدمات کی موضوعاتی نمائش یکم سے 5 ستمبر تک بیجنگ کے شوگانگ پارک میں آن لائن اور آف لائن منعقد کی جائے گی۔چائنہ ڈویلپمنٹ بینک اور بینک آف چائنہ سمیت چینی مالیاتی ادارے حقیقی معیشت کیلئے مالیاتی خدمات اور سرحد پار تجارت جیسے شعبوں میں اپنی اختراعی کامیابیوں کی نمائش کریںگے۔ نمائش اور تبادلے کی سرگرمیوں میں 40 سے زائد غیر ملکی مالیاتی اور کاروباری ادارے شرکت کریں گے۔بیجنگمیں مقامی انتظامیہ اور مالیاتی نگرانی کے سربراہ لی وین ہونگ نے کہا کہ امید ہے رواں سال کی موضوعاتی نمائش کے ذریعے مالیاتی صنعت کے لیے ایک اعلی سطحی اور بین الاقوامی تعاون کے پلیٹ فارم کی مزید تعمیر کی جائے گی تاکہ باہمی مفاداور سب کو فائدہ پہنچانے والے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔رواں سال کی سی آئی ایف ٹی آئی ایس 31 اگست سے 5 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو گی۔ اس میں عالمی خدمات کی تجارتی سربراہی کانفرنس، نمائشیں، فورمز، نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی ریلیز، کاروبار کے فروغ اس پر تبادلہ خیال اور معاون سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی