i معیشت

چین میں جولائی کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 29.7 فیصد اضافہتازترین

August 12, 2022

چینی گاڑیوں کی فروخت جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 29.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 24 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔چین کی آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے جولائی کے عرصہ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 1 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد کم ہے۔اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ صرف جولائی میں مسافر گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد اضافہ کے ساتھ 21 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی