ہندوستان کی سپریم کورٹ نے امریکی ریسرچ فرم کے ارب پتی گوتم اڈانی کی کاروباری سلطنت کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد پینل تشکیل دیا ہے۔ہندنبرگ ریسرچ نے جنوری میں اپنی ایک رپورٹ میں اڈانی گروپ کی فرموں پر اسٹاک میں ہیرا پھیری اور مالی فراڈ کا الزام لگایا تھاجس سے اس کے حصص میں زبردست گراوٹ آئی تھی۔گروپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔لیکن اس واقعے نے سیاسی تنازع کو جنم دیا، اپوزیشن رہنماں نے دعوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔جمعرات کو سپریم کورٹ نے الزامات کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی پینل مقرر کیا۔کمیٹی جس کی سربراہی سابق جج ابھے ایم سپرے کریں گے، کو دو ماہ میں اپنی رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی