i معیشت

انٹر نیشنل ہسپتال فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہتازترین

December 06, 2022

انٹر نیشنل ہسپتال فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عرفان نے فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ٹریفک سمیت شہر کے مختلف مسائل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انڈسٹری اکیڈیمیالینکجز بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب اسلم گابا بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ پاکستان میں موٹر سائیکل بن رہے ہیں جبکہ مقامی طور پر ان کی رجسٹریشن بھی ہورہی ہے مگر ان کو چلانے والوں کو علم ہی نہیں کہ انہیں ہائی سپیڈ لین میں نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے رجسٹریشن کے وقت موٹر سائیکل خریدنے والے سے حلف لیا جائے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں رائونڈ آبائوٹ کا تصور ختم ہو رہا ہے کیونکہ اِن کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو کیلئے جگہ کم بچتی ہے مگر فیصل آباد میں ابھی تک رائونڈ آبائوٹ قائم ہیں جبکہ اُن کی جگہ تھوڑی سی جگہ پر ٹریفک سگنل لگا کر ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے اُن کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد ٹریفک آفیسر کو مدعو کر کے اُن سے ٹریفک مسائل پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے ڈاکٹر عرفان کو بھی اس میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ یہ مسائل صرف ٹریفک پولیس کے دائرہ کار میں نہیں آتے اِس کیلئے متعدد محکموں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے حوالے سے کہا کہ اس کے دونوں طرف سکول ہیں اور چھٹی کے اوقات میں وہاں سے گزرنے میں کم از کم 25منٹ لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر میں اعلیٰ افسران کے علاوہ غیر ملکی سفیر اورمہمان بھی آتے ہیں اُن کی آسانی کیلئے انہوں نے چیمبر کے سامنے ریمپ کی تجویز دی ہے۔ جو سرخ فیتے اور این او سی کلچر کا شکار ہے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ شہری مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ طبقوں کو مسائل کی نشاندہی کے ساتھ اُن کے قابل عمل حل بھی پیش کرنے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی