انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 94 پیسے تک سستا ہوگیا، ڈالرانٹربینک میں 222 روپے کا ہو گیا ۔ واضح رہے کہ 22 ستمبر سے ڈالر کی قیمت میں 16روپے سے بھی زائد کی کمی ہوئی، 22 ستمبر کو ڈالر 239 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرصوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈان بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی