i معیشت

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگیتازترین

October 31, 2022

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 22 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے ہو گئی ۔ یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ دیھکنے میں آیا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی