i معیشت

ڈالر کی قدر میں مسلسل 7ویں روز کمیانٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے سستا،227 روپے 50 پیسے پر آگیاتازترین

October 03, 2022

کرنسی مارکیٹ میں انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہوا کر227 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ 7 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 13روپے سستا ہوچکا ہے۔ جمعہ کو دن کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے سستا ہوکر 228.45 روپے پر آگیا تھا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں دن کے اختتام پر ڈالر1 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوا تھا۔ ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکانٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی