i معیشت

ایف بی آر نے منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی سگریٹس پر ٹیکس دوگنا کر دیاتازترین

February 15, 2023

فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ کی منظوری سے قبل ہی سگریٹس پر ٹیکس دوگنا کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقامی طور پر تیار ہونے والے سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 9 ہزار روپے مالیت سے زائد کے فی ایک ہزار سگریٹس پر ڈیوٹی بڑھا کر 16ہزار 500روپے مقرر کر دی گئی اس کے علاوہ 9ہزار روپے سے کم قیمت والے فی ایک ہزار سگریٹس کے پیکٹ پر ڈیوٹی 5ہزار 50روپے مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق سگریٹس پر فکسڈ ڈیوٹی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی