i معیشت

آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تعلیمی اور زرعی تعلقات کو مزید استوار کیا جائے گا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزتازترین

February 09, 2023

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اوانہوں نے ر ڈینز، ڈائریکٹرزاور زرعی یونیورسٹی کے آسٹریلیا سے ڈگری ہولڈر فیکلٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرکنٹری مینجر آسٹریلین سنٹر فار انٹر نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ منور کاظمی ، ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر سرفراز حسن، ڈین سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ، ڈین اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر قمر بلال، ڈین ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر طارق جاوید ، ڈین انجینئرنگ ڈاکٹر محمد ارشاد ، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر جعفر جسکانی، پرنسپل آفیسر پی آر پی ڈاکٹر محمد جلال عارف، ڈاکٹر احمد ستار، ڈاکٹر عمران پاشا، ڈاکٹر انجم ضیاء ، ڈاکٹر خالد بشیر ،ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر حماد بدر ، ڈاکٹر عاصم عقیل ، ڈاکٹر اعجاز وڑائچ، ڈاکٹر زبیر اسلم، ڈاکٹر ذوالفقار احمد، ڈاکٹر شمسہ کنول، ڈاکٹر ارشاد بی بی، ڈاکٹر محمد طیب بھی موجود تھے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تعلیمی اور زرعی تعلقات کو مزید استوار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے نہ صرف زراعت کو درپیش چیلنجز بلکہ اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں عمل میں لانا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی آبادی 25 ملین ہے موجود وسائل کو احسن انداز میں استعمال کرتے ہوئے ترقی کی راہیں کھولی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیر زمین پانی کی سطح میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جو کہ ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تعلیم و تحقیق کو سراہا۔اجلاس میں ڈینز نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کو برصغیر پاک و ہند کی اولین زرعی دانش گاہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین سو جامعات میں بھی ہوتا ہے۔ ہائی کمشنر نے چنے ، سٹرس ، آم ، گندم کے ریسرچ ایریا کے بھی دورہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی