آٹوموبائل سیکٹر چین کی اقتصادی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،چین کی نئی توانائی گاڑیوں نے اپریل میں 85.4 فیصد کی سالانہ ترقی کے ساتھ پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا ، اپریل میں چین کی کار کھپت کا انڈیکس 75.3 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،چین کی اقتصادی بحالی کے لیے پیش گوئیاں مثبت رہیں، رواں سال کے لیے شرح نمو 6 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی قابل ذکر اقتصادی بحالی میں مسلسل تیزی آ رہی ہے۔ ملکی کھپت، صنعتی پیداوار، اور ملک میں فکسڈ اثاثہ کی سرمایہ کاری رواں سال کے پہلے چار ماہ میں مضبوط اضافے کا رجحان ظاہر کرتی ہے۔ چین کے قومی ادارہ شماریات ( این بی ایس ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چین کے بڑے صنعتی اداروں نے اپریل میں 5.6 فیصد کی مستحکم شرح نمو حاصل کی جو مارچ میں 3.9 فیصد تھی۔ گوادر پرو کے مطابق خاص طور پر ابھرتی ہوئی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل ماہانہ اضافہ ہے، بشمول سولر سیل پروڈکٹس سیکٹر، جس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اپریل میں 69.1 فیصد کا متاثر کن اضافہ درج کیا۔ خوردہ فروخت، گھریلو کھپت کا ایک اور بیرومیٹر ہے اس نے بھی نمایاں نمو ظاہر کی، جس میں مارچ میں 10.6 فیصد اضافے کے بعد اپریل میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ گوادر پرو کے مطابق آٹوموبائل کی فروخت سے لے کر سیاحت کی صنعت کے تک گھریلو استعمال کے مختلف شعبوں میں جاری بحالی کو دیکھتے ہوئے مضبوط بحالی مارکیٹ کے تخمینوں کے مطابق ہے۔
گوادر پرو کے مطابق خاص طور پر آٹوموبائل سیکٹر چین کی اقتصادی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ این بی ایس کے مطابق، چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں نے اپریل میں 85.4 فیصد کی سالانہ ترقی کے ساتھ پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا۔ مزید برآں، چائنا آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اپریل میں چین کی کار کھپت کا انڈیکس 75.3 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ اعداد و شمار چین کے آٹوموبائل سیکٹر میں مضبوط رفتار کو اجاگر کرتے ہیں، جو صارفین میں بڑھتی ہوئی مانگ کو اجاگر کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی اقتصادی بحالی کے لیے پیش گوئیاں مثبت رہیں، اس سال کے لیے شرح نمو 6 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جو حکومت کے تقریباً 5 فیصد کے ترقی کے ہدف سے زیادہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابتدائی سہ ماہی کے دوران گھریلو جی ڈی پی میں 4.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق تاہم، جیسے جیسے سال آگے بڑھتا جا رہا ہے، چینی معیشت غیر یقینی صورتحال کا شکار رہتی ہے، بنیادی طور پر عالمی اتار چڑھاؤ سے پیدا ہوتا ہے، جو سال کے آخر میں معاشی منظر نامے کو متاثر کر سکتا ہے۔
غیر یقینی صورتحال کو مزید پیچیدہ کرنے کے عوامل ہیں جیسے کہ امریکہ اور یورپ میں شرح سود میں اضافے کا سلسلہ، اور یوکرین کے تنازع کے ارد گرد جغرافیائی سیاسی اتار چڑھاؤ۔ گوادر پرو کے مطابق اگر امریکہ شرح سود میں اضافے اور عالمی جغرافیائی سیاسی تناؤ میں کمی کے اپنے موجودہ دور کو روکنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو یہ عالمی اقتصادی بحالی کا مرحلہ طے کر سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر سال کے دوسر ی ششماہی میں چین کی ترقی کی رفتار کو موجودہ مارکیٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ تیز کر سکتا ہے۔ تاہم، صورتحال متحرک ہے اور سازگار اور ناموافق دونوں سمتوں میں تیار ہو سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ماہرین، مجموعی طور پر، چین کی ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں، جو دوسری سہ ماہی کے دوران پائیدار اقتصادی بحالی کی پیش کش کرتے ہیں۔ اس کے باوجود، وہ خبردار کرتے ہیں کہ عالمی اقتصادی منظر نامے غیر یقینی صورتحال سے خالی نہیں ہے، خاص طور پر اس سال کے آخر میں، امریکی مالیاتی پالیسیوں اور وسیع تر جغرافیائی سیاسی میدان میں ہونے والی پیش رفت پر منحصر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی