i معیشت

آئی ایم ایف کی نئی شرطیں، ایک دن میں ڈالر 4 روپے مہنگاتازترین

March 01, 2023

قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی نئی شرطوں نے کرنسی مارکیٹ میں روپے کو ہلا کر رکھ دیا۔ بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پھر تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک روز میں 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 268 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔ کرنسی ڈیلر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر سے روپے کی قدر پر منفی اثر پڑا۔ ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کو افغان بارڈر ریٹ سے منسلک کرنے کے آئی ایم ایف مطالبے کی خبروں نے مارکیٹ میں روپے کی قدر کو نقصان پہنچایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی