معیشت کے خوفناک سکڑا کے بعد عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ کی قدر میں کمی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے تفصیلات سماجی میڈیا پر ڈال دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان اسد عمر نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ تیزی سے اپنی قدر کھو رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے قسط کی منظوری اور اجرا کے باوجود یہ گراٹ خوفناک ہے، منڈیوں کا اعتقاد ہے کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے باوجود پاکستان کو دیوالیہ پن کا بڑا خطرہ ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین اور آزاد صحافیوں کو کچلنے میں لگی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی