i معیشت

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیاتازترین

June 21, 2022

کراچی میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹوں سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ کھارادر، لیاری، نیاآباد،کیماڑی،کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، سلطان آباد،گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پورا دن بجلی ہوتی نہیں، آدھی رات کو بھی بجلی بند کی جاتی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا دعوی ہے کہ گرمی میں شدت کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا،کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، نیشنل پاور پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں نقصان کی شرح پرمنحصر ہے۔ دوسری جانب موسم میں بہتری آنے سے ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال مزید کم ہوکر 5000 میگاواٹ پر آگیا، ذرائع این ٹی ڈی کا دعوی ہیکہ شارٹ فال کم ہونے پر لوڈشیڈنگ میں بھی کمی آئی ہے۔