i معیشت

چین کی ٹرانسپورٹ سرمایہ کاری میں پہلی ششماہی کے دورا ن6.7 فیصد اضافہتازترین

July 29, 2022


چین کے ٹرانسپورٹ شعبے کے مقررہ اثاثوں میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس عرصے میں شعبے کے مقررہ اثاثوں میں سرمایہ کاری 16 کھرب یوآن (تقریبا 237.35 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد ہوگئی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.7 فیصد زائد ہے۔ رقم کا زیادہ حصہ سڑک اور آبی گزرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر خرچ ہوا۔ سڑک کی تعمیر پر سرمایہ کاری ایک برس قبل کے مقابلے میں 9.7 فیصد بڑھ کر 12.7 کھرب یوآن سے زائد ہوگئی۔ آبی گزرگاہ کی تعمیر پر جنوری سے جون کے دوران 73.9 ارب یوآن خرچ ہوئے جو گزشتہ برس سے 4.7 فیصد زائد ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی