i معیشت

آسٹریلیا اوریورپ کے درمیان آزمائشی نان سٹاپ پرواز (آج)روانہ ہو گیتازترین

June 21, 2022

آسٹریلوی ریاست ویسٹرن آسٹریلیا 25 جون سے پہلی بار یورپ کے لئے نان سٹاپ پرواز کا باضابطہ آغاز کرے گی جبکہ آزمائشی پرواز (آج)22 جون کو روانہ ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نان سٹاپ سروس سے سیاحت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی یہ پرواز آسٹریلیا کے شہر پرتھ اور اٹلی کے دارلحکومت روم کے درمیان جون اور اکتوبر کے درمیان ہفتہ میں 3 بار چلے گی جو 16 گھنٹے کی ہو گی۔
ریاست کے پریمیئر مارک میک گوون نے کہا کہ پرتھ اور روم کے درمیان براہ راست سروس مغربی آسٹریلیا اور کانٹی نینٹل یورپ کے درمیان بہت سے نئے مواقع پیدا کرے گی، جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا جو معیشت کو مزید متنوع بنائے گا ، جس سے ملازمتوں، سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع فراہم ہوں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ اس پرواز کے ذریعے آئندہ2سالوں میں 3ہزار 700 سے زائد سیاح پرتھ آئیں گے اور مقامی معیشت کے حجم میں تقریباً 77لاکھ آسٹریلوی ڈالر کا اضافہ ہو گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان