i معیشت

وفاقی امپورٹڈ حکومت بجلی کے بل پر لگایا گیا اضافی ٹیکس فوری واپس لے، صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمودتازترین

August 02, 2022

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود سینئر نائب صدر غلام محی الدین دیوان جنرل سیکٹری زبیر نیازی سیکرٹری اطلاعات لاہور اویس یونس ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عقیل احمد صدیقی نے پارٹی دفتر جیل روڈ میں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وفاقی امپورٹڈ حکومت نے عوام اور تاجر برادری پر بجلی کے اضافی بل پر بھتہ وصول کرنے لگی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے بجلی کے بل پر اضافی ٹیکس کوپی ٹی آئی مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فی الفور ناجائز ٹیکس ختم کریں اعلیٰ عدلیہ اس کا نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم دے ملک میں 38 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہو چکا ہے حکمرانوں نے عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے عوام روٹی کھایا بجلی کے بل ادا کرے حکومت کا یہ ظالمانہ اقدام سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں حکومت عوام اور تاجر برادری کا معاشی قتل عام کر رہی ہے حکومت کے غیر قانونی اقدامات سے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے عمران ہوش کے ناخن لیں عوام سراپا احتجاج ہے جس کی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں.

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی